لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( پیر) کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔