لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے ،حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مریم اورنگزیب حیران ہےں،جو بات ساری پاکستان کو نظر آتی ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتی،ایک بات ماننی پڑتی ہے ان کے اوسان پر عمران خان سوار ہے ، لاہور کے عوام خوف و ہراس ،گرفتاریوں اورکنٹینرز لگانے کے باوجود بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں ، عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے ہیں ، انہیں پتہ ہے پاکستان کا مستقبل کہاں جارہا ہے ، رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا رمضان کے مہینے میں اس کی بہتری کا سفر شروع ہوگا اور ان شااللہ پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما ﺅں فواد چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر نوشین حامد اور مبینہ لا پتہ ہونے والے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت دورائے اور فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ،یہ فیصلہ ہونے جارہا ہے ایک ایسا ملک ہوگا جہاں پر آئین جمہوریت قانون کی بالا دستی ہو گی جہاں پر ایک عام شہری کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہو گی یا پھر ایسا ملک بننے جارہاہے جو ماورائے آئین چلے گا،جب ماورائے آئین چلے گا تو اس ملک کے اندر جمہوریت ،آزاد میڈیا اور نہ ہی عوام کے بنیادی حقوق کی گنجائش ہے ،پھر جس کے پاس طاقت ہے وہ جس کے ساتھ جو مرضی کرنا چاہے کرے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے ، اب کوئی جسٹس منیر موومنٹ والا معاملہ نہیں ہونے والا ، عدلیہ آئین کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے گی ۔ عدلیہ کو یہ پتہ ہے ساری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت لاہور کے اندر ایک مڈل کلاس کے پڑھے لکھے نوجوان اظہر مشوانی کے بنیادی حقوق سلب کر لئے جاتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی بات کر رہا ہے جو آپ کو پسند نہیں ہے آپ دلیل سے جواب دیں آپ اس کا مقابلہ کریں ، قانون کی خلاف کوئی بات کی ہے آپ الزامات بتائیں مقدمہ درج کریںلیکن اسے لاہور کے اندر سے اغواءکر لیا گیا اور یہی پتہ نہ چلے کون اٹھاکر لے گئے ہیں،اوورسیز شاہد حسین کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اس پر بھی الزام کا پتہ نہیں ، حسان نیازی انسداد دہشتگردی عدالت میں میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا آدھے گھنٹے بعد اسے اٹھا لیا وہاں سے کوئٹہ لے گئے اب لاہور میں مقدمہ درج ہو گیا ہے ،اس طرح ملک چلانے کی کوشش پاکستان کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کہیں ،آج تاریخی لمحہ آگیا ہے ، لاہور کے عوام خوف و ہراس ،گرفتاریوں اورکنٹینرز لگانے کے باوجود بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں ، عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے ہیں ، انہیں پتہ ہے پاکستان کا مستقبل کہاں جارہا ہے ، پاکستان تاریک رات سے گزر رہاہے ،فسطائیت عروج پر ہے ،رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا رمضان کے مہینے میں اس کی بہتری کا سفر شروع ہوگا اور ان شااللہ پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مریم اورنگزیب حیران ہےں ،جو بات ساری پاکستان کو نظر آتی ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتی،ایک بات ماننی پڑتی ہے ان کے اوسان پر عمران خان کے علاوہ کوئی نہیںہے ، یہ خواب بھی دیکھتے ہیں تو عمران خان ہی نظر آتے ہیں ،الیکشن ملتوی کر دو کنٹینرز لگا د پنجاب میں گرفتاریاں کر لو اس کے پیچھے صرف عمران خان کا خوف ہے ۔ یہ آئے تو انہوں نے یہ بیانیہ بنایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے گئی ہے، ہماری حکومت کو ختم ہوئے سال ہونے والا ہے آپ کی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے ۔آپ نے بغیر معاہدہ کئے بد ترین مہنگائی کر دی ہے ، آٹے کی لائنوں میں کھڑے لوگ اپنی جان دے رہے ہیں،یہ سارے کا سارا ان کا کیا ہوا ہے اور یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیںاسی لئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ،انہیں پتہ ہے کہ عوا م نے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے ، اگر موجودہ حالات عمران خان کی وجہ سے ہوتے تو یہ آج ہی انتخابات کر ادیتے۔انہوں نے کہاکہ ان شا اللہ سو فیصد ملک انتخابات کی طرف جائے گا ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ اعلیٰ عدلیہ آئین سے انحراف ہونے دے ، ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر ہے امید ہے چیف جسٹس بنچ بنا دیں گے اورآج پیر سے ہی سماعت شروع ہو جائے گی ، کوئی شک نہیں فیصلہ کیا آنے والا ہے ، ہم نے اپنے امیدواروں کو کہا ہے کہ وہ حلقوں کے اندر موجود رہیں اور اپنی مہم چلائیں ان شا اللہ انتخابات ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لاہوریوں نے جس طرح عمران خان سے محبت کا اظہار کیا ہے اس کے لئے شکریہ کا لفظ چھوٹا ہے ۔ تین ہزار چھاپے مارے گئے ، ہمارے دو ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، سینکڑوں اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے نوٹسز جاری کئے گئے ، صرف یہی نہیں ہوا پورا لاہور شہر کنٹینرز سے بلاک کر دیا گیا ، داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے ۔ مینار پاکستان کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ، اس کے باوجود لاکھوں لوگوںنے وہاں پہنچا کر فسطائی حکومت کے ہتھکنڈوں کومسترد کیا اور اس حکومت کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ مارا ،پاکستان خصوصاً لاہور کے لوگوں نے بتایا کہ جس طرح پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے وہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،اس حکومت کے جو فسطائی ہتھکنڈے ہیں جو ظلم اور جبر دیکھ رہے ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ، بد ترین مارشل لاءمیں یہ نہیں ہوا ،چادر چار دیواری کو پامال کیاگیا ،عمران خان کی اہلیہ گھر میں اکیلی تھیں پولیس کا چھاپہ آتا ہے ، وہاں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔