گھوٹکی(نمائندہ خصوصی) گھوٹکی میں پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی۔اوباڑو کے علاقے رونتی کچے میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔پولیس نے ڈاکوﺅں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کردیئے اور ڈاکوں کے کچھ ٹھکانوں کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس کے کچے میں پہنچتے ہی ڈاکو اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر دوسری جگہ پر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوﺅں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی تنویراحمد تنیونے بتایاکہ رونتی کے کچے خطرناک ڈاکو موجود ہیں، جو لوگوں کو نسوانی آوز یا سستی مشینری اور گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیتے ہیں۔