کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں پھلوں کی مہنگائی کی وجہ سے خریداروں نے بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے۔مہنگے پھل نہیں خریدیں گے،کراچی والوں نے بائیکاٹ کردیا۔منافع خوروں کی عقل ٹھکانے لگانے کاشہریوں نے حل ڈھونڈ لیا۔کمشنرکراچی کی پرائس لسٹ حیران کردیتی ہے،شہریوں کی دہائی،مختلف بازاروں میں خریدارپھلوں کا دام پوچھ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔یکم رمضان کو178روپے فی درجن بکنے والاکیلا213کاہوگیا 105 روپے کلو والا خربوزہ150سے200میں فروخت ہونے لگا۔143والاچیکو200سے250روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگا 183 روپے والا سیب250سے300روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگا۔