کراچی (رپورٹ ٫فیاض آرائیں)سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر I اعجاز شیخ کے مبینہ قریبی دوست غلام رسول نے ضلع غربی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں۔۔غیر قانونی تشہیری بورڈز،اسٹیمر،بینرز،تشہری گیٹس سمیت بغیر چالان بھتہ کے عیوض سائٹس لگواکر ڈی ایم سی کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جانے لگا۔زرائع کے مطابق
ضلع غربی کے سابق میونسپل کمشنر اشفاق ملاح خلاف ضابطہ تشہیری بورڈ کے ذریعے جاری لوٹ مار روکنے کی متعدد کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ڈائریکٹر I لوکل گورنمنٹ بورڈ اعجاز شیخ کی براہ راست سرپرستی کے باعث ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اور ڈائریکٹر ٹیکس کا مشترکہ چارج رکھنے والے غلام رسول کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ زرائع کے مطابق
سابق سیکریٹری بورڈ ضمیر عباسی نے بھی غلام رسول اور اس کے فرنٹ مین طفیل نامی انسپکٹر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اعجاز شیخ نے مذکورہ تحقیقات بھی سردخانے کی نذر کرادیں تھیں۔۔