لاہور(نمائندہ خصوصی ) پولیس نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لاہور سمیت مختلف شہروں سے درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کے گھر گزشتہ روز سیالکوٹ میں چھاپہ مارا گیا تاہم وہ پولیس کو گھر پر نہیں ملے۔ ملتان سے پولیس نے مقامی رہنما جاوید انصاری سمیت 26 کارکنان کو حراست میں لیا۔ رحیم یار خان سے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی کئی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔