لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا تک ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔