ملتان (نمائندہ خصوصی)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران نوجوان کا گراؤنڈ میں داخل ہوکر بلے باز کو سلوٹ کرنے والے نوجوا ن کے خلاف تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مقدمہ درج کرلیایے۔
یاد رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین دوسرے ایک روزہ میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہوا پاکستانی کرکٹر شاداب خان کو سلوٹ کیا اور گلے مل کر پولیس کے پہنچنے سے پہلے گراؤنڈ میں رش کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف دفعہ 452 اور 188 کے تحت درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی سیکیو رٹی پر 52سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گراؤنڈ میں نامعلوم نوجوان کا داخل ہونا ملتان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وی وی آئی پی انکلوزر میں نامعلوم شخص سیکیورٹی کلیپس کرتے ہوئے اندر داخل ہو گیا تھا جس پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے سپیشل برانچ ساہیوال کے اہلکار کو پکڑ کر متعلقہ تھانہ کی حوالات میں بند کردیا تھا واقعہ کا علم ہونے پر ایس ایس پی سپیشل برانچ ملتان جاوید خان نے مداخلت کی جس پر مذکورہ اہلکار کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔