اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800 سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔کیبنٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے،کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔