اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امن و امان خراب کر رہے ہیں، پاک فوج کو نشانہ بنانا اچھا عمل نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں امن و امان پر بات کی جائے گی، مذاکرات سے معاملات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ الیکشنز ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد اکتوبر میں ہوں۔