ملتان (اسپیشل رپورٹر) انجمن تاجران کریانی ریٹیلرز پنجاب کے مرکزی صدر میاں آفاق انصاری کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے ملاقات کی ۔ تاجروں نے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کو ملتان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز کے مرکزی صدر میاں آفاق انصاری کا کہنا تھا کہ تاجر برادری امید کرتی ہے کہ طاہر وٹو کریانہ ریٹیلرز کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی امور کی انجام دہی میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تعاون کے لیے تاجربرادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئے گی ۔ اس موقع پر ملک صفدر نواز جنرل سیکرٹری ، علی حسن ، محمد حمزہ ، احسن شفیق ، عمران ایڈمنسٹریٹر غلہ مندی ، اعجاز منیس جنرل سیکرٹری غلہ منڈی ودیگر بھی شریک تھے ۔