کراچی ( میاں ابو مناص)
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مطلوب افراد کی نشاندہی کیلئے جاپان کا فراہم کرنا جدید نظام فعال کر دیا گیا ہے۔جاپان کی این جی او نے ایک سال قبل اس جدید نظام کی تنصیب کی تھی۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ مشترکہ طور پر سسٹم کا نظم ونسق دیکھے گا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالسلام شیخ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف آئی اے کے پاس موجود ڈیٹا، شناخت کے جدید سسٹم میں شامل کیا جائےگا۔ اگلے مرحلے میں پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا کا بمعہ تصاویر اندارج سسٹم میں کیا جائےگا۔عبدالسلام شیخ کے مطابق ابتدائی طور پر مشتبہ اور مطلوب افراد کی جانچ کیلئے آزمائشی طور پر سسٹم کو چلایا جائےگا۔ ائیرپورٹ کے لاؤنجز میں نصب کیمروں کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کیا گیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، امیگریشن علی مراد نے جیو نیوز کو بتایا کہ جاپان کے تعاون سے نصب کیمروں کی مدد سے ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہرفرد کی نگرانی ہوگی۔ مطلوبہ شخص کی تصاویر مختلف مقامات پر ریکارڈ ہوں گی۔علی مراد کے مطابق کیمروں کی مدد سے 60 فیصد دھندلی تصاویر بھی قابل شناخت بنائی جا سکیں گی۔ مشتبہ یا مطلوب شخص کی تصویر متعلقہ کیمرہ نمبر کے ساتھ الارم مانیٹرنگ روم میں بجے گا۔علی مراد کے مطابق سسٹم کے ذریعے مشتبہ اور مطلوب افراد کی گرفتاری اورکارروائی قلیل وقت میں ممکن ہوگی، یہ سسٹم ایک سال قبل نصب کیا گیا تھا تاہم اداروں کی چپقلش کی وجہ سے ایک فعال نہیں ہو سکتا تھا۔