لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج مظہر نواز شیخ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر تسلی ایکشن پر زمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی، ایس ایس پی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاروائیاں عمل میں لاکر ہر روز کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں، اجلاس میں مردم شماری اور پولیو مہم سمیت پولیس ڈیوٹی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ نے رمضان المبارک کے دوران حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کیا اور کہا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے شہر بھر میں 7 پولیس رپورٹنگ سینٹرز کا قیام عمل میں لانے کے متعلق ہدایات جاری کی اور کہا کہ سحری و افطاری خصوصاً نمازِ تراویح مساجد و امام بارگاہوں سمیت تمام عباتگاہوں پر مزید نفری تعینات کی جائے گی، یومِ علی علیہ السلام، شبِ قدر، نمازِ جمعہ، جمعتہ الوداع، چاند رات، عید بازاروں، نمازِ عیدالفطر کی ڈیوٹی کے لیے پولیس آفیشلز کو پابند کر دیا جائے گا، شہر بھر سمیت ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور مارکیٹس، شاپنگ مالز پر پولیس پیکٹنگ، پیٹرولنگ، سرویلنس،سرچ و کومبنگ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، ٹریفک پلان کے مطابق متبادل راستے، پارکنگ ایریا، ٹریفک کی روانی اور مصروف مقامات پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار تعینات ہونگے، انہوں نے کہا کہ 15 مددگار موٹر بائکز پیٹرولنگ ،ریزرو پلاٹون جیسے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نفری کو چوکس، علاقے میں موبائیل گشت اور تمام حفاظتی امورکو یقینی بناتے ہوۓ بذاتِ خود نگرانی کریں، اجلاس میں اے ایس پی عتیق الرحمان میکن سمیت تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،ٹریفک سارجنٹس اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔