کراچی ( بیورو رپورٹ ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت گستاخی رسول پر معافی مانگنے کی بجائے مسلمانوں کے گھر بلڈوز کررہی ہے،ہندوتوا جنونیت نے انتہا پسندی دہشتگردی اور مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ا،ہندوتوا کا علاج صرف جہاد ہے عالم اسلام بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرئے، مسلمانوں پر جھوٹے مقدمے درج کرکے انہیں حراساں اور گرفتارکرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،گستاخی رسول دنیا کی بدترین جنونیت اور دہشتگردی ہے،بھارتی حکومتی ترجمان گستاخ رسول ملعونہ نوپورشرما نے ریاستی سطح پر گستاخی رسول کی ہے،اسلامی ریاستوں پر دینی فرض ہے کہ وہ اس کا ریاستی سطح پر بھرپور جواب دیں،اُمت مسلمہ بیدار ہے پوری دنیا میں بھارت میں ہونیوالی گستاخی کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں،مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے نکل کر بھارت کو گھوٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہوگا، بھارتی حکومت،فوج اور میڈیا ملعونہ کی سپورٹ کرکے مذاہب میں ٹکراؤ کرانا چاہتے ہیں،مذاہب میں ٹکراؤ کا سلسلہ شروع ہوا تو دنیا کا امن تباہ ہوجائیگا بھارت اس آگ میں خود جل جائیگا، بھارت نے گستاخ رسول ملعونہ کو گرفتار کرکے سزا نہیں دی تو علماء کرام سے جہاد کا فتویٰ لینے کیلئے عوام رابطہ کرینگے،اقوام متحدہ اور او آئی سی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قوانین بنائیں
نبی کریم ﷺ کی توہین کرنیوالوں کے خلاف عالمی قوانین بنانا ہونگے تاکہ اسلاموفوبیا کی روک تھام ہوسکے،اُمت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے عوام انڈین مصنوعات ڈراموں وفلموں کا مکمل بائیکاٹ کردیں،حکومت نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں کیا تو پھر تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت تحفظ ناموس رسالت وعشق رسول ریلی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کیا، تحفظ ناموس رسالت وعشق رسول ریلی کا آغاز تبت سینٹر سے ہوا جبکہ ریلی کا اختتام عالم شاہ بخاری کے مزار جامعہ کلاتھ پر ہوا ریلی میں علماء بورڈ کے ارکان علامہ طارق المدنی،علامہ عنصر قادری،علامہ محمود قادری،علامہ مفتی توصیف المدنی،علامہ ریاض سعیدی اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری کراچی ڈویژن کے تنظیمی عہدیدار ودیگر موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے ریلی کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارت کو مسلمانوں کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیلنے اور گستاخی رسول کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرئے،او آئی سی کا اجلاس بلاکر 57اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکا ٹ کیا جائے،تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے اُمت مسلمہ ایک پیج پر ہے مسکم حکمرانوں کو بھی ایک ہونا ہوگا،بھارت کے خلاف مذمت کا وقت گذر گیا اب مرمت کا وقت ہے،وہ وقت دور نہیں دلی کے قلعے پر اسلام کا پرچم لہرائے گا،نوپور شرما قرار واقعی سزانہیں دی گئی تو بھارت کے غیور مسلمانوں کے ساتھ کلمہ حق بلند کرینگے،تحفظ ناموس رسالت عشق رسول ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم اور مودی،نوپورشرماکی تصویریں نذر آتش کی گئیں،ریلی کے شرکا نعرے لگارہے تھے انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،عشق رسول میں جینا ہے عشق رسول میں مرنا،بھارت مردہ،توہین رسالت ﷺ کرنے والوں پر لعنت۔#