کراچی (نمائندہ خصوصی)تمام تر سیاسی افراتفری، مہنگائی اور معاشی پریشانیوں کے باوجود پیر کو جاری کی جانے والی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 2013 سے دنیا بھر میں خوشی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔گزشتہ سال اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 137 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 121 واں تھا جو اب 13 درجے پھلانگ کر 108 ہوگیاہے۔تاہم بھارت جو گزشتہ سال 136ویں نمبر پرتھا اب فہرست میں 126 ویں نمبر پرہے۔بنگلہ دیش 118 ویں اور سری لنکا 112 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان اور لبنان اس درجہ بندی میں اب بھی سب سے نیچے ہیں۔فن لینڈ کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا سب سے خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ڈنمارک، آئس لینڈ، اسرائیل اور نیدرلینڈز کا نمبر آتا ہے۔دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود امریکا خوشی کے لحاظ سے 15 ویں نمبر پر ہے۔