کراچی (نمائندہ خصوصی) موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ23 اور 24 مارچ کو کراچی میں بارش کا زیادہ امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مغربی ہواوں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے بادل بن سکتے ہیں۔جواد میمن نے بتایا کہ شہر کے مشرق، مغرب اور جنوب میں گرج چمک کے یہ بادل بننے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کے اس سسٹم کے تحت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔انہوںنے کہا کہ مغربی ہواوں کا ایک 22مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہواوں کا یہ سسٹم مضبوط اور اس کا پھیلاو زائد ہو گا۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں سپورٹ ملے گی، جس کے تحت کراچی کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 22 مارچ کو آنے والے سسٹم کے تحت گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے، سسٹم 24 مارچ تک اثر انداز رہے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ سسٹم کے تحت 23 اور 24 مارچ کو کراچی میں بارش کا زیادہ امکان ہے۔