کراچی( بیورو رپورٹ )
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی کور کمیٹی کا اھم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں سید صدرالدین شاھ راشدی مرتضٰی خان جتوئی ڈاکٹر صفدر عباسی سردار علی گوھر خان مہر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سید زین شاہ ایاز لطیف پلیجو سردار عبدالرحیم غوث بخش خان مہر سید جلال شاہ جاموٹ عرفان اللہ خان مروت خواجہ نوید اور دیگر رہنما نے شرکت کی اجلاس میں جی ڈی اے کو سندھ بھر میں مزید متحرک کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی عوام دشمن اور بدترین کارکردگی کے پیش نظر سندھ کے عوام جی ڈی اے کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور جی ڈی اے تمام سندھ دوست اور محب وطن شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے گی ، اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی کا مزید حکومت میں رہنا سندھ نہ ہی پاکستان کے حق میں ہے جی ڈی اے کے شریک رہنماؤں نے اجلاس میں کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی طریقے سے سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے – کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھیں گے اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے صوبائی محکموں کو ٹھکیداروں کو دیکر اداروں کو تباہ و برباد کرکے بدنام کردیا ہے اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امدادی سامان حکمرانوں نے مارکیٹ واں اور آن لائن بیچ کر جیبیں بھری ہیں- اجلاس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ میں عوام کو ناقص قسم کا آٹا فروخت کیا جارہا ہے آٹے کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرچُکیں ہیں اجلاس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کا ادارہ غیر فعال ہوچکا ہے عوام کو سندھ کی حکومت رلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے- اجلاس میں خاص طور سے سندھ میں بے فراڈ ڈجٹل سینسس کو ایک دھوکا قرار دیتے ہوئے یکسر مُسترد کردیا گیا