اسلام آباد ۔فیصل آباد لاہور( نمائندگان )پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ عوام گھروں سے نکل گئےتفصیلات مطابق
لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی مجموعی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تاجکستان ، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت، کرغیزستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں 180 کلومیٹر زیر زمین تھا زلزلہ 9 بج کر 47 منٹ پر آیا.9 بج کر 49 منٹ پر آفٹر شاکس محسوس کیے گئےشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ملکی و عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ذرائع کے مطابق
محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں مسترد کردیں اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آ گئے۔
زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔اطلاعات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم، پاکپتن، اوکاڑہ ، عارف والا، پھول نگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، شاہکوٹ، چونیاں، قصور ، شیخوپورہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔پاکپتن کے شہریوں کا مؤقف ہے کہ اتنا شدید زلزلہ پہلے نہیں آیا۔
ادھر ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ابھی تک کہیں سے ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹیچنگ سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے لاہور سےبیورو رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کی ہدایت پر ریسکیو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ترجمان ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا تمام اضلاع میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کو تیار رہنے کا حکم، ترجمان ریسکیو پنجاب کےمطابق ابھی تک کسی علاقہ سے زلزلہ کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ترجمان ریسکیوکے مطابق صوبائی مانیٹرنگ سیل ضلعی کنٹرول روم سے مستقل رابطہ میں ہے،