لاڑکانہ(رپورٹ محمد عاشق پٹھان)لاڑکانہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے 23 مارچ قرار داد پاکستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد، ایس ایس پی لاڑکانہ، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، صحافیوں، افسران اور طالبعلموں کی شرکت، پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے، سینئیر صحافیوں اور پولیس افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈز بھی دیئے گئے تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب کی جانب سے قرار داد پاکستان کے حوالے سے لاڑکانہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی سربراہی سماجی تنظیم چیئرمین اعجاز علی چھجڑو اور کلچرل ونگ کے صوبائی صدر جاوید احمد شیخ نے کی ریلی قائم شاہ بخاری سے ہوتے ہوئے لاڑکانہ پریس کلب پہنچی، ریلی میں پولیس افسران، سینئیر صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے منسلق شہریوں اور پائلیٹ اسکول کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقعے پر صدر پریس کلب ظفر ابڑو جنرل سیکریٹری پریس کلب محمد عاشق پٹھان، سینئیر صحافی محمود پٹھان، زونل چیئرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین نثار شیخ، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج ڈاکٹر ضمیر سومرو سمیت دیگر شخصیات کو ایوارڈز بھی دیئے گئے اس موقعے پر اعجاز علی چھجڑو کا کہنا تھا کہ بغیر رنگ و نسل کی تفریق کے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا، ملک کا دفاع کرنے والے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ ہر محاذ پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت اور بقا کا دفاع کرتے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں، پولیس کو جب انکی خدمات کے لیے سماجی سطح پر سراہا جاتا ہے تو وہ تمام پولیس فورس کے لیے باعث حوصلہ افزائی ہوتا ہے، پولیس میں اچھے کام کو سراہنے سمیت ناقص کارکردگی پر جزا اور سزا کا مربوط نظام موجود ہے تقریب میں زبیر جان شیخ ۔ طارق شیخ۔ یوسف شیخ ۔ محمد اسلم راجپوت ۔سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔