کراچی( کرائم رپورٹر) پولیس نے موبائل فون مارکیٹ سے سوا کروڑ مالیت کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان عباسی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں موبائل فون مارکیٹ میں سوا کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیا اور ملزمان کے 2ساتھی پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔گرفتار ملزمان وقاراحمد، محمدصادق ،محمد عادل سےاسلحہ،موبائل فون، اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان کا تعلق سرائيکی گينگ سے ہے اور یہ شہر بھر ميں موبائل فون کی دکانوں کو لوٹنے ميں ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خیابان سحر اور خیابان بدر میں ایک کروڑسے زائد کے موبائل لوٹے تھے۔گذشتہ ماہ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں موبائل فونز کی ایک دکان میں سوا کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں زیر حراست رکشہ ڈرائیور عبدالرشید مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہو گیا تھا۔