لاہور( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاﺅن میں ان کے مشیر عون چوہدری نے ملاقات کی ۔عون چوہدری نے مشکل معاشی حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔ عون چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے، خصوصاً تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا، اور اس مشکل معاشی صورتحال کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔