اسلام آباد( نیٹ نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کےلئے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی کے لیے بھی صرف 50 کروڑ اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 میں نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے جبکہ نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان دونوں شعبوں کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے۔