لاڑکانہ (بیرو رپورٹ) ہلال احمر پاکستان کے واش پروگرام کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر، ہینڈ پمپس کی تنصیب اور شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے.پروگرام انچارج فیصل خان کے مطابق ہینڈ پمپ کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور باقی پر کام جاری ہے. سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوامی مقامات بشمول مساجد کے لیے بیت الخلاء (لیٹرین) بھی تعمیر کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں لاڑکانہ اور شکار پورمیں 100 لیٹر ینیں بنا رہے ہیں. جیکب آباد میں بھی بیت-الخلا تعمیر ہوں گے. اس منصوبے کے تحت لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور نوشہرو فیروز میں ہینڈ پمپس اور سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں. بلوچستان کے ضلع نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی اور جعفر آباد میں ہینڈ پمپس اور سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جاہیں گے. اب تک 72 ہینڈ پمپس اور دو ماڈل بیت الخلاء کا کام مکمل ہو چکا ہے.