کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ الیکشن مسائل کا حل نہیں ہے پاکستان میں لوگ مختلف سسٹم کا شکار ہیں لوگ ایک عزم جذبے کے ساتھ متحد ہو جائیں تو یہ سسٹم توڑا جاسکتا ہے اس وقت جو کام ریاست کے کرنے کے ہیں وہ کام ویلفیئر ادارے کررہے ہیں کراچی کو معیشت کا شہر کہا جاتاہے اس شہر پر بے رحم لوگوں کا قبضہ ہے عوام کی آواز کو سنا نہیں جا رہا ہے مگر ہم نے بھی ضد کر لی ہے کہ ہم اس سسٹم کے خلاف ڈٹے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرنلسٹس فورم کراچی کی جانب سے منعقدہ ”سٹی تھنکرز ایوارڈ“ تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، آباد کے چیرمین الطاف تائی، سابق چیر مین حنیف گوہر، فیاض الیاس، ندیم یوسف جیوا،خاور منیر، محمود احمد خان، مختار عاقل، ایس ایم نعیم کاظمی، صابر علی، ذیشان الطاف لوہیا، جنید الرحمان، افضال آڈھیا، اویس آدمانی، غازی صلاح الدین، حاجی مسعود پاریکھ، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عرفان میمن، حمیر خان، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ، میر خرم شاہ گیلانی، اسد ایوب، ارشد صدیقی، فصیل زاہد ملک، ندیم شیخ ایڈوکیٹ، غلام محمد، اطہر اقبال، حمید اسلم، نفیس احمد، جاوید میمن، منصور ساحر، آصف خان، اور دیگر شخصیات موجود تھیں جرنلسٹس فورم کراچی کے صدر مختار عاقل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں آباد نے اہم کردار ادا کیا بدقسمتی سے قرضہ ہماری گھٹی میں شامل ہے اس ملک پر بیورو کریسی نے قبضہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ صابر علی اپنی ذات میں انجمن ہیں سب سے پہلے انہیں ایوارڈ ملنا چاہئے جرنلسٹس فورم کراچی کے روح رواں صابر علی نے کہا کہ ہم نے 1988 میں جرنلسٹس فورم کی بنیاد رکھی جبکہ 2002 سے 2013 تک مسلسل ایوارڈ تقریبات منعقد کی جاتی رہیں انہوں نے کہا گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی گورنر ہیں اور خاصے سرگرم ہیں ان میں وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا جذبہ موجود ہے اس سے قبل پروگرام کا آغاز معروف نعت خوان اسد ایوب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعتیہ کلام پیش کیا بعدازں قومی ترانہ پڑھا گیا گورنر سندھ نے معروف شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے ایوارڈ یافتگان میں آباد کے چیرمین الطاف تائی، حاجی رفیق پردیسی، گوہر گروپ کے چیرمین حنیف گوہر، فلک ناز گروپ کے فیاض الیاس، عقیل کریم ڈھیڈھی، حاجی مسعود پاریکھ، کلیم فاروقی، ڈاکٹر سیف الرحمن، عارف بالاگام والا، زی گروپ کے روح رواں ذیشان الطاف لوہیا، ابرار بختیار، بزنس مین ارشد صدیقی ڈریم ورلڈ کے میر خرم شاہ گیلانی، ندیم جیوا، غازی صلاح الدین، راحیلہ ٹوانہ، مختار عاقل، محمود احمد خان، احمد شاہ، شامل تھے اس موقع پر جرنلسٹس فورم کی جانب سے گورنر سندھ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی نظامت کے فرائض منصور ساحر نے انجام دیے پروگرام کے آخری حصہ میں بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔