کراچی(نمائندہ خصوصی) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسو سی ایشن آ ف پاکستان (کیپ) کے چیئرمین کوکب اقبال نے کمشنر آفس میں پرائس فکیشن کے لئے بلائی گئی تمام میٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا کیپ کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک سے پہلے کمشنر آفس میں سرکاری قیمتیں طے کرنے کےلئے مختلف میٹنگ کا انعقاد کیا جاتاہے ان طویل میٹنگز میں جو قیمتیں باہمی رضا مندی سے طے کی جاتی ہیں ان پر پورے کراچی میں کہیں عمل در آمد نہیں ہوتاایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف خانہ پوری کرنے کےلئے میٹنگز بلائی جاتی ہیں جس کا صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا جبکہ کمشنر آفس ،ڈپٹی کمشنر صاحبان اور دوسری سرکاری مشینری مقرر کردہ لسٹوں پر عمل درآمدکرانے سے قاصر نظر آتی ہے یا پھر وہ ان لسٹوں پر عملدرآمد کروانا ہی نہیں چاہتے بلکہ اسکے بر عکس 2روپے کی لسٹ پر دوکاندار کو زبردستی زیادہ قیمتوں پر بیچی جاتی ہے دوکاندار کو قانون کے مطابق نہ صرف لسٹ کو آویزاں کرنا ہے بلکہ ان مقرر کردہ لسٹوں کے مطابق اشیاءکو فروخت بھی کرنا ہوتا ہے مگر گزشتہ سالوں میں ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آیا کوکب اقبال نے کہاکہ صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے اب وہ ایسی تمام میٹنگزمیں شرکت نہیں کریں گے بطور احتجاجََ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یا تو سرکارکے مقرر کردہ لسٹوں پر عملدرآمد کا کوئی پلان بنایا جائے جب تک حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر صارفین کواشیاءدستیاب نہیں ہوں گی کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کمشنر کراچی کی کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی