اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالیں کیونکہ (موجودہ سیاسی) صورتحال میں کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ درگزر، امن اور سلامتی کو لبیک کہیے۔