اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مرکزی راہنما پیپلزپارٹی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ شہباز گل اور اعظم سواتی نے عمران کو جیل سے ڈرا رکھا ہے۔ اپنے بیان میں منظور وسان نے کہاکہ شہباز گل اور اعظم سواتی نے عمران کو جیل سے ڈرا رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کئی بار جیل گئے کئے سال جیل میں گزارے مگر گھبرائے نہیں۔ منظور وسان نے کہاکہ عمران نے کم سے کم مسلسل دو سال جیل میں گزارے تو انہیں سیاست دان مانوں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران لاڈلا پلس ہونے اور سپر ڈومیسائل کی وجہ سے نخرے دکھا رہا ہے۔