اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیا عدلیہ قانون سازی کر رہی ہے ؟ ۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہاکہ قوم حیران ہے کہ ایک شخص عدالت میں آمد کے وقت کا تعین خود کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم پوچھ رہی ہے کہ عمران نیازی کو ملنے والا ریلیف ہے یا خاص شفقت۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صبح پٹیشن دو پہر کو سماعت شام کو ریلیف کسی اور کو کیوں نہیں ملتا۔ شازیہ مری نے کہاکہ انصاف کے دوہرے معیار معاشرے کو طاقتور اور کمزور طبقات میں تقسیم کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ مسٹر خطرناک نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کروائے تھے۔