اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک جتنے وزرائے اعظم گزرے ہیں انہوں نے مل کر جتنا قرضہ لیا اس کا 80فیصد عمران خان نے چار سالوں میں لیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ اس سال بجٹ میں 4900 ارب روپے کا خسارہ ہے، عمران خان نے ملکی تاریخ کے 4 بڑے خسارے کئے ہیں،
لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک جتنے وزرائے اعظم گزرے ہیں انہوں نے مل کر جتنا قرضہ لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے چار سالوں میں لیا۔ ہمیں جاری مالی سال میں 3950 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ 2018 میں ہم حکومت چھوڑ رہے تھے تو اس سال بیرون قرضے کی مد میں1499 ارب روپے کی ادائیگی کی۔