اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجلی کا شارٹ فال تاحال 5 ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے ، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے لگی ۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگا واٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگا واٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگا واٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔