اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنانے کےلئے برطانوی سیکیورٹی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے جدید اسکیننگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کو موثر بنانے کےلئے دی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصان دہ ا?لات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مشینیں برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائے گی۔مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق یہ ٹیکنالوجی بعد اذاں دیگر ایئر پورٹس پر سول ایوی ایشن کو فراہم کی جائیں گی۔