کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کرپٹ نااہل اور عوام دشمن حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی نے کہا ہے کہ کرپٹ نااہل اور عوام دشمن حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی کراچی کی عوام مہنگائی کے خلاف سکھر سے شروع ہونے والے مہنگائی مخالف پیدل مارچ کا 19 مارچ 3 بجے کراچی پریس کلب پھنچنے پر شاندار استقبال کرکے حکمرانوں کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرایں گے- ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ، مزدور اور مڈل کلاس کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ہر طرف بھوک و افلاس کے بادل منڈلا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے امن امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے ، بیروگاری اور مہنگائی کی وجہ سے اولاد سمیت لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کی عیاشیوں میں کمی نہیں آئی -انہوں نے مزید کہا کہ بڑہتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کے سبب معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ رپورٹ نے موجودہ حکمرانوں کے منہ پر کالک مل دی ہے ، اگر حکمران با ضمیر ہوتے تو استعفے دیکر گھر چلے جاتے ، انہوں نے مزید کہا کہ 19 مارچ کو 3 بجے کراچی پریس کلب پہنچنے پر فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے کارکنان کراچی کے شہریوں کے ہمراہ لانگ مارچ کا شاندار استقبال کریں گے۔