کراچی (نمائندہ خصوصی )کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔کراچی کے ملیر، ماڈل کالونی،ایئر پورٹ، گڈاپ، سرجانی، گلشن اقبال اور گلستانِ جوہر میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ماہرین موسم کا کہنا ہے کہ یہ موسم بہار کی بارش ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی لہر کے تحت کراچی اور صوبے کے دیگر حصوں میںگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مغربی لہر کے زیر اثر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد و غبار طوفان کے امکانات ہیں جبکہ شہر کے شمال اور شمال مشرقی مضافات میں ہلکی بارش متوقع ہے جس کی وجہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری
اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔