کراچی(کرائم رپورٹر )
تمام شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہےان خیالات کااظہار وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن
وشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنےکے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر کیا تفصیلات کے مطابق
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر خواجہ سرا شہزادی رائے کو حراساں کرنے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا شرجیل انعام میمن نے پولیس کو واقعے کی فوری ایف آئی آر درج کرنے اور واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس پرتھانہ شارع فیصل پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم شیراز خان ولد محمد دین کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔شہزادی رائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فوری کارروائی پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے