کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر سنادی، کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا جس کا سنگ بنیاد آئندہ پیر کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے گلستان جوہر میں فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہوگیا 23 مارچ کو اسکا افتتاح ہوگاکچھ لوگوں کا ٹارگٹ ہے کہ یہاں مایوسی پھیلے لیکن جان لیں وہ خود مایوس ہونگے مثبت چیزوں کی نشاندہی ہونی چائیے مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مثبت کام کر رہی ہے عمرانی ایجنڈا تخریب اور تباہی جبکہ پیپلزپارٹی کا منشور تعمیر و ترقی کا ہے۔وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو 2011 میں سندھ حکومت نے ٹیک اوور کیا تھا وہ اسپتال آج کراچی سے سندھ کے دیگر شہروں میں قائم ہے کوشش کی تھی کے آئی ایچ ڈی کو ٹیک اوور نہیں کرنے دیا گیا منفی سیاست کی گئی سندھ حکومت نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا وہ تکمیل کی طرف پہنچ رہا ہے کورنگی میں 1200 بیڈ کا سب بڑا پاکستان کا امراض قلب کا اسپتال بنے گا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تئیس مارچ کو پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی سندھ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا افتتاح کریں گےپہلوان گوٹھ میں اسٹارم واٹر ڈرین پر تیزی سے کام چل رہا ہے لیاری میں چاکیواڑہ روڈ سندھ حکومت نے مکمل کرلی ٹینری روڈ لیاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔