اسلام آباد /لاہور ( نمائندگان )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) امیگریشن نے ملکی ایئرپورٹ پر اہم شخصیات کا پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کر دی ،پروٹوکول پر پابندی غیرقانونی کاموں کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ائیر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔