اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر کے شکار سٹاف لیول معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے کوششوں کے ساتھ دوست ملکوں سے 5 سے 6ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے بھی کوششیں تیز کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر تین ملکوں سے فنڈز کی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے، چین سے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے دو اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔حکومت دوست ممالک سے 5سے 6ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے متحرک ہے۔ حکومت کے مطابق 3ملکوں سے فنڈزکی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے۔چین سے 2ارب ڈالرکے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے، پاکستان سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے پر امید ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1ارب ڈالرحاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چین سے 2اقساط میں 80کروڑ ڈالر کا مزید کمرشل قرض ملے گا۔