[11:09 pm, 16/03/2023] Mian Tariq Warid: کراچی ( نمائندہ خصوصی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پیپلز پارٹی کی بلائی ہوئی کثیرالجماعتی کانفرنس کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے 17 مارچ کو بلوائی گئی ملٹی پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ موصول ہوا لیکن جی ڈی اے نے باہمی مشاورت کے بعد کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈجیٹل مردم شماری کے خلاف پرامن جدوجہد کو سبوتاژ کرنے لئے پیپلزپارٹی نے ملٹی پارٹیز کانفرنس کا ڈرامہ رچایا ہے انہوں نے کہا کہ
پیپلزپارٹی اب ایم کیو ایم کے ساتھ یہ چوہے بلی کا کھیل بند کرے ، “ رجیم چینج “ کے وقت ایم کیو ایم کو ہر قسم کا لالی پوپ دیا گیا تھا لیکن اب بند گلی سے نکلنے کیلیئے پیپلز پارٹی ڈجیٹل مردم شماری پر ملٹی پارٹیز کانفرنس کرا رہی ہے – انہوں نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کہ لیے پیپلزپارٹی نے سندھ کا سودا کیا اور دس سال کے بجائے پانج سال میں مردم شماری کرواکر اپنی حلیف جماعت سے وفاداری نبھائی، بغیر شناختی کارڈ کے مردم شماری دنیا میں کہیں نہی ہوتی ہے ؟ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ مردم شماری بھی 2018 کے فراڈ انتخابات سے مختلف نہیں ہے ، فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے نے سب سے پہلے اس فراڈ مردم شماری کو یکساں مسترد کردیا تھا ، آج بھی اس فیصلے پر قائم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا دعوی ہے کہ ڈجیٹل مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ حکومت میں سی سی آئی کے اجلاس میں ہوا تھا جس پر وزیراعلی سندھ نے اختلافی نوٹ لکھ کر اعتراض اٹھایا تھا تو پھر پیپلزپارٹی بتائے کے رجیم چینج کی خاطر انہوں نے ایم کیو ایم سے مردم شماری دس سال سے پہلے پانج سال میں کرانے پر رضامندی کیوں ظاہر کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کا سودا کرنے کے لیے تیار تھی ، انہون نے کہا کہ کیا سندھ حکومت کو نہیں معلوم کہ سیلاب کے باعث سندہ کا تیس فیصد حصہ ڈوب گیا ہے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں ان غریبوں کو سندھ حکومت کی جانب سے آج تک کوئی امداد نہیں ملی اور متاثرہ خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ، ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں نوشہرو فیروز میں تین دن کے اندر 66 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں مگر سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی ختم نہی ہوتی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس عوام کے ساتھ فریب کے سوا کُچھ نہی ہے