لاہور( بیورو رپورٹ)تحریک انصاف پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے کیسز کے اہم گواہ انتقال کر رہے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہم پر جعلی مقدمات بنا رہی ہے، جلد اصل قانون اور اصل آئین اپنا راستہ لینے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہم تھکنے والے ہیں نہ ہی ڈرنے والے ہیں، حکومت کو معیشت تباہ کرنے کا جواب دینا ہو گا۔