اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے لاہور کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کون سی سیاسی جماعت اس طرح پولیس پر تشدد کرتی ہے، کون سی جماعت اس طرح ریاست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے قائد پہلے جیل جاتے ہیں، یہ جیل جانے سے کیوں جانے سے قاصر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فریال تالپور کو آدھی رات کو ہسپتال سے بکتربند گاڑی میں جیل بھیجا گیا، کیا وہ ٹھیک تھا؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ ہم نے ہر گرفتاری کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ہے، کبھی سیاسی جماعتوں نے عدالتی فیصلوں کے خلاف محاذآرائی نہیں کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ پولیس پر پیٹرول بم پھینک رہے، یہ کام تو دہشت گرد تنظیمیں کرتی ہیں، عمران خان جلوسوں کیلئے ٹھیک لیکن عدالت کےلئے علیل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان پیغام دے رہے کہ انہیں ریاست، قانون اور عدالت سے استثنیٰ ہے۔