اسلام آبا د(نمائندہ بھی )مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف کے رمضان میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے پاکستان میں موجود اسٹاف کو سعودی عرب روانگی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع ک ےمطابق نوازشریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد شہبازشریف سمیت سینئر لیگی قیادت کے بھی دورہ سعودی عرب کا امکان ہے ۔