اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے ۔صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔تھر کول کے منصوبے سے نا صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلق امور پر بات چیت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابقگورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی جس میں بلوچستان اور سندھ کی امن وامان کی صورت حال ،عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعلقات کار بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے مردم و خانہ شماری پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کی بھی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہدایات جاری کر دیں اورکہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے ۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ کیا گیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے ۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان صوبہ سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے،صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، تھر کول کے منصوبے سے نا صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔