بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں اب تک کی سب سے بڑی گندھارا ورثہ کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے محکمہ آثار قدیمہ و پیلس میوزیم کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں مجموعی طور پر 203 اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئیں جس میں 173 کا تعلق پاکستان اور 30 کا پیلس میوزیم سے ہے۔
نمائش میں پیش کردہ 7 پاکستانی عجائب گھروں کے نوادرات بنیادی طور پر دوسری صدی قبل مسیح سے لیکر 10 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتے ہیں جو آثار قدیمہ کی کھدائی سے ملے تھے۔
نمائش 15 جون تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا مقصد گندھارا تہذیب کی فنکارانہ کشش اور ثقافتی اثرورسوخ اور چین ۔ پاکستان باہمی تفہیم کا فروغ ہے۔