لاہور/اسلام آباد ( نیٹ نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے بعد صدر عارف علوی کے ساتھ مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ صدر عارف علوی عمران خان سے کہیں کہ ہار مان لیں، یاسمین راشد نے صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا صورتِ حال بہت خراب ہے، کارکن پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کر رہے ہیں ، کچھ لوگ اور کچھ پولیس والے مرجائیں گے ، حالات اتنے خراب ہوسکتے ہیں کہ الیکش ملتوی ہوجائیں، آپ خان صاحب سے کہیں فی الحال ہار مان لیں، لڑائی کسی اور دن پر اُٹھا رکھیں۔
منظر عام پر آنے والی آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ سر یہاں پر صورت حال پر بہت خراب ہے، ہمارے ورکرز نے پیٹرول بم پھینکنا شروع کردیے ہیں، اس سے پہلے کہ خون خرابہ ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر عارف علوی جواب میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے بات کر لی ہے۔
’خان صاحب نے کہا بندے لیکر پہنچو‘، یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی یاسمین راشد: آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کر لیتا ہوں عمران خان سے جس پر صدر عارف علوی کہتے ہیں میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔
یاسمین راشد: دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورت حال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، کچھ پولیس والے مر جائیں گے۔
یاسمین راشد: میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ give in، باقی آپ کی مرضی۔
یاسمین راشد: ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں۔
صدر عارف علوی: میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔
یاسمین راشد: آپ شاہ صاحب (شاہ محمود قریشی) سے بھی بات کر لیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے بندے لیکر پہنچو۔