لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کی درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نواز شریف کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے لئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور عدالتی اشتہاری ہیں، پیمرا 2020 میں نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عاد کر چکا ہے، پابندی کے باوجود میڈیا پر نواز شریف کے بیانات نشر ہو رہے ہیں، پیمرا اس معاملے پر کوی ایکشن نہیں لے رہا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے، عدالت نواز شریف کی تقاریر نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔