اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکارہوگیا۔ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف پیشگی اقدامات پر مطمئن نظر آیا تو سٹاف لیول معاہدے کی تاریخ مل جائیگی، پیشگی مذاکرات پر مطمئن نہ کرسکے تو سٹاف لیول معاہدہ میں مزید تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیشگی اقدامات میں گردشی قرضے کی ادائیگی سر فہرست ہے، گردشی قرضہ کی ادائیگی کی ٹائم لائن بینک ترسیل سسٹم کے تحت دی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کو بینک ترسیل کی تاریخ اور رقم بتائے گی۔ ذرائع کے مطابق زرعی اور ایکسپورٹ سبسڈی کے خاتمے کی رقوم کے استعمال کا طریقہ کار بتایا جائے گا، کمرشل قرضوں کی رقوم کی ترسیل کی تاریخ بتائی جائے گی، جون تک واپس کئے جانے والے قرضوں کی تاریخیں بھی بتائی جائیں گی۔