اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کرنے کیلئے ٹھیک ،عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عذر پیش کرکے استثنیٰ مانگتے ہیں، عدالت سماعت میں وقفے ،سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے خان کے خلاف کارروائی کرے۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ریلی کی قیادت کرنے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں،ریلی میں ان کو سکیورٹی کا بھی کوئی خدشہ نہیںلیکن جب عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عذر پیش کرکے حاضری سے استثنیٰ مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سماعت میں وقفے اور سماعت میں تاخیر کے بجائے لاڈلے خان کے خلاف کارروائی کرے۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں لیکن عدالت میں جواب دہی کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نام نہاد سیاست کیلئے یہ اپنے کارکنان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ خونی مارچ اور ریلیاں نکالنے والے کیا اپنے کارکنان اور ملک کے خیر خواہ ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان کو اکسا کر خود چھپ جاتے ہیں۔