سکھر (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑا جلسہ کرے گی جس سے قیادت خطاب کرے گی۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سکھر میں سید خورشید شاہ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے شھید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق صدر آصف علی زرداری کے ریفرنس پر 2008ع سے سماعت نہیں کی جا رہی اور عدالت ریفرنس سننے سے گھبرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے عدالت نے یہ اعترافی بیان دیا تھا کے ذوالفقار علی بھٹو کی پہانسی کا فیصلہ زبردستی لیا گیا تھا جس اعترافی بیان کے بعد سپریم کورٹ سے استدعا ہے کے ریفرنس پر سماعت کرکے بھٹو شہید کا عدالتی قتل قرار دے کر تاریخ میں درستگی کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم یا کسی جماعت سے الیکشن اتحاد نہیں ہے اس لئے پیپلز پارٹی انتخابات اپنے پلیٹ فارم اور اپنے نشان سے لڑے گی۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں صرف پی ڈی ایم کے ساتھ وفاقی حکومت میں اتحادی ہے۔ان کا کہنا تھا کے وفاقی حکومت اپنی مدت پورے کرے گی اور مدت پوری ہونے پر وقت پر الیکشن کروائے گی۔نثا کھوڑو نے کہا کے پچھلی مردم شماری پر سندھ کو سخت اعتراض تھا اب ڈجیٹل مردم شماری کا عمل بھی تسلیم بخش نہیں ہو رہا کیوں کے ڈجیٹل مردم شماری کے ٹیبلٹ ایپ دیہی علاقوں میں کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کے ڈجیٹل مردم شماری کا عمل ایسے لگ رہا ہے جیسے ماضی میں آر ٹی ایس کو فیل کیا گیا تھا اگر آر ٹی ایس کی طرح ڈجیٹل مردم شماری کے ٹیبلیٹس کو ڈان کیا گیا تو وہ ہمیں قبول نہیں ہوگا۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کے ہمارا مطالبہ ہے کے مردم شماری شفاف ہو اور سندھ کی آبادی درست گنی جائے اور ایک گھنٹہ کا پیدا ہونے والہ بچہ بھی گنا جائے۔ جبکے مردم شماری کے عمل میں شناختی کارڈ لازمی ہو اور غیر ملکی تارکین وطن چاہے افغانستان ، انڈیا، بنگلادیش ی سریلنکا کے ہوں ان کا الگ خانے رکھا جائے تاکے یہ معلوم ہوسکے کے کون پاکستانی ہے کون غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن ہے۔