کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں مردم شماری کے لیے اساتذہ نے ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ ڈیوٹی الاونس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹرانسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی، اپنی جیب سے روزانہ کرایہ ادا کر کے علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتیں، ڈیوٹی نہیں کریں گے۔