راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز نے مردم شماری کے عملے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آج ٹانک کےعلاقے رغزئی میں مردم شماری کی سیکیورٹی پرمامور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور فرارہونے والےدہشت گردوں کا ڈی آئی خان تحصیل کلاچی میں گھیراؤ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈرعبدالرشیدعرف رشیدی مارا گیا، ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کےقتل اور دہشت گردی میں مطلوب تھا۔آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سےہتھیاراورگولیاں برآمد ہوئیں،مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخاتمےکیلئے آپریشن اورفورسزسےتعاون کا عزم کا اعادہ کیا۔